ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مؤرخ رام چندر گہا گوشت کھانے والا ٹویٹ وائرل

مؤرخ رام چندر گہا گوشت کھانے والا ٹویٹ وائرل

Sun, 09 Dec 2018 00:46:27    S.O. News Service

نئی دہلی :8/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارت کے مشہور مؤرخ رام چندر کا بیف کا گوشت کھاتے کیا گیا ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اگرچہ ان کے اس ٹویٹ پر لوگوں کا غصہ بھی بھڑک اٹھا ہے۔ ٹویٹر پر کئی لوگوں نے ان کے کچھ پرانے ٹویٹ دکھاتے ہوئے انہیں سبزی خوروالا ٹوئٹ کی یاد دہانی کرائی۔دراصل 7 دسمبر کی دوپہر 3:47 پر کئے گئے اس ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ اولڈ گوا میں ایک شاندار صبح کے بعد ہم نے پنجی میں لنچ کیا، جہاں بی جے پی حکومت میں ہے، اور میں نے جشن میں بیف کھانے کا فیصلہ کیا ۔ اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس میں ان کے ہاتھ میں ایک ڈش ہے اور وہ کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ پر کئی لوگوں نے اپنا ردعمل دیا ہے، جیسا کہ عام طور پر ٹویٹر پر ہوتا ہے۔ ان کی اس تصویر پر کچھ لوگ 'سبزی خور' کے یگل پر بات کر رہے ہیں، کچھ 'گوشت کھانے یا نہ کھانے' پر بات کر رہے ہیں، وہیں کچھ اس سیاسی معنوں کی بات کر رہے ہیں۔ 


Share: